30 اکتوبر 2013 - 20:30
عمر رسیدہ آبادی کا خطرہ، رہبر انقلاب اسلامی کا انتباہ

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کیلئے جوان نمائی کے مسئلے کو ایک اہم اور بنیادی مسئلہ قرار دیا ہے

اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کیلئے جوان نمائی کے مسئلے کو ایک اہم اور بنیادی مسئلہ قرار دیا ہے۔ آپ نے آبادی میں تبدیلی اور سماج کی مختلف تبدیلیوں میں اس کے کردار کے بارے میں منعقدہ قومی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں آبادی میں اضافے اور اس سلسلے میں ملک کی ضرورت سے متعلق شخصیات کو قانع کرنے کیلئے ثقافت اور تہذیب و تمدن کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ملک کیلئے جوان نمائی کا مسئلہ اہم اور بنیادی نیز تقدیر ساز مسئلہ ہے اور جن ممالک کی آبادی بوڑھی ہوچکی ہے وہاں اس حوالے سے پائے جانے والے مسائل کے حل کیلئے راہیں تلاش کی گئی ہیں اور اس سلسلے میں ملک میں توجہ سے علمی کام کئے جانے کی ضرورت ہے۔قابل ذکر ہے کہ یہ کانفرنس آج ایران کے مقدس شہر قم میں رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام سے شروع ہوئی ہے جس میں آپ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ اہم بات یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو سیاسی جغرافیائی خصوصیات اور فطری گنجائش کے پیش نظر ایک بڑی آبادی کی ضرروت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲